کمپنی پروفائل

ہماراویژ`ن اور ہمارامشن

ہمارا خواب

کے ای، کراچی اور پاکستان کے فخر کو بحال کرنا اور اسے برقرار رکھنا۔

ہمارا مشن

کراچی کے شہریوں کے لیے بلاتعطل، محفوظ اور باکفایت بجلی کی فراہمی کی صلاحیت پیدا کر کے زندگیوں کو روشن کرنا۔

کمپنی کی حیثیت

کے الیکٹرک ایک جوائنٹ اسٹاک کمپنی ہے جو کمپنیز آرڈیننس 1984ء کے تحت رجسٹرڈ اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ ہے۔

تشکیل اور رجسٹریشن

نام میں تبدیلی بطور ”کے الیکٹرک لمیٹڈ “- 0000002 – بتاریخ 16-01-2014
نام میں تبدیلی بطور ”کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ “ – K0000002 – بتاریخ 09-01-2008
رجسٹریشن بطور ” کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن لمیٹڈ“ – 376- بتاریخ 16-03-1953
تشکیل بطور”کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن لمیٹڈ“- تاریخ 13-09-1913

رجسٹرڈ آفس

کے ای ہاؤس، 39-B، سن سیٹ بلیورڈ، فیز II، ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی، کراچی۔

نیشنل ٹیکس نمبر

1543137-1
بتاریخ: 13-05-2003

رابطے کے نمبر:

92-21-3263 7133
92-21-3870 9132

کسٹمر سروس سینٹرز

آئی بی سی آئی بی سی کا  پتا
اورنگی  I آئی بی سی اورنگی  I ، کے الیکٹرک آفس، نزد حبیب بینک چورنگی، سائٹ، کراچی۔
اورنگی   2 LS-112,113,114 ، سیکٹر 3 ، نزد میٹرو سنیما، اورنگی ٹاؤن، کراچی۔
سائٹ E-1 ، اسٹیٹ ایونیو، سائٹ، کراچی۔
اتھل دوسری منزل، سوک سینٹر، حب، ضلع لسبیلہ، بلوچستان۔
لیاریI دوسری منزل، وی آئی بی سی لیاریI- ،  ڈاکیارڈ روڈ، ویسٹ وہارف، کراچی۔
لیاری 2 آئی بی سی لیاری-II ، ڈاکیارڈ روڈ، ویسٹ وہارف، کراچی۔
بلدیہ +ماڑی پور سیکٹر 8-C ، سعید آباد، بلدیہ گرڈ اسٹیشن، بلدیہ، کراچی۔
ڈیفنس 50-C ،  13ویں کمرشل اسٹریٹ، فیز II ایکسٹینشن، ڈی ایچ اے، کراچی۔
کلفٹن کوئنز روڈ گرڈ اسٹیشن، مائی کولاچی بائی پاس روڈ، کراچی۔
صدر وی آئی بی سی )صدر ( ، پہلی منزل، بی او سی بلڈنگ، ایلنڈر روڈ، پرانا پاور ہاؤس، کراچی۔
بہادرآباد پلاٹ نمبر L-104 ، بلاک 2 ، پی ای سی ایچ ایس، کراچی۔
گارڈن آغا خان سوئم روڈ، نزد مکی مسجد، گارڈن، کراچی۔
ٹیپو سلطان پلاٹ نمبرSNCC-F23/8 ، جناح کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، بلاک 7/8 ، ٹیپو سلطان روڈ، کراچی۔
KIMZ ST-3 ، سیکٹر 22 ، کورنگی انڈسٹریل ایریا، کراچی۔
جوہر ST-14 ، بلاک 16 ، نزد ہارون رائل سٹی، گلستان جوہر، کراچی۔
کورنگی پہلی منزل، کورنگی سوک سینٹر، کورنگی نمبر 5 ، کراچی۔
شاہ فیصل پلاٹ نمبر 4، ہما ٹاؤن، ایم ایم عالم روڈ، ملیر ہالٹ، کراچی۔
گڈاپ پلاٹ نمبر C-1 ، سیکٹر 52/A ، پی اے ای سی سوسائٹی، نزد احسن آباد، کراچی۔
لانڈھی پلاٹ نمبر 37-A/139 ، لانڈھی 3-1/2 ، کراچی۔
ملیر مین نیشنل ہائی وے، ملیر 15 ، ملیر سٹی،کراچی۔
بن قاسم آئی بی سی بن قاسم، پلاٹ نمبر 6-7 ، سندھی جمعیت کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی، مین نیشنل ہائی وے، لانڈھی، کراچی۔
شمالی کراچی SC-22 ، سیکٹر 5-C/4 ، شمالی کراچی،کراچی۔
ایف بی ایریا ST-03 ، بلاک 19 ، ایف بی ایریا، کراچی۔
ناظم آباد III-E-4 ، گول مارکیٹ، کمرشل ایریا، ناظم آباد، کراچی۔
گلشن اقبال دوسری منزل، کے الیکٹرک بلڈنگ، سوک سینٹر، بلاک 14 ، گلشن اقبال، کراچی۔
لیاقت آباد ST-7 ، بلاک 7 ، ایف بی ایریا، کراچی۔
شمالی ناظم آباد ST-1/A ، بلاک G ، شمالی ناظم آباد، کراچی۔
سرجانی AS-25 ، سیکٹر 5-H ، شمالی کراچی، کراچی۔
پبلک سیکٹر کنزیومر پبلک سیکٹرکنزیومرز، کے الیکٹرک ونگ، تیسری منزل،سوک سینٹر، گلشن اقبال، کراچی۔

ای میل پتا

intranet@ke.com.pk

منسلک ادارے

  • دی ابراج گروپ
  • مستقبلی فاؤنڈیشن
  • دبئی کئیرز
  • ایجوکیشن فار ایمپلائمنٹ اینڈ جونیئر اچیومینٹس مینا بورڈ
  • یونائیٹڈ نیشنز گلوبل کو مپیکٹ بزنس فارپیس اسٹیئرنگ کمیٹی
  • ورلڈ پریزیڈینٹس آرگنائزیشن
  • پروکلیڈ گروپ لمیٹڈ ، یو اے ای
  • الجمعیہ ہولڈنگ کمپنی (سعودی عر ب)
  • میرین ہاسپیٹلیٹی ہولڈنگز لمیٹڈ
  • پورٹ قاسم اتھارٹی
  • انٹراا سٹیٹ گیس سسٹمز لمیٹڈ
  • پاک عمّان انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ
  • ایجوکیشن سٹی
  • داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی
  • نیسپاک

قانونی مشیر

عابد ایس زبیر ی اینڈ کو

گورننس

بورڈ آف ڈائریکٹرز کے پروفائل

ikram sehgal
اکرام سہگل
چیئرمین

40سال سے زائد کا روباری تجربہ رکھنے والے اکرام سہگل پاتھ فائنڈر گروپ پاکستان کے چیئر مین ہیں۔50سے زائد ٹاؤنز اور پاکستان کے مختلف شہروں میں موجود کئی ہزار کارکنان اس ادارے سے منسلک ہیں۔افواج پاکستان میں خدمات کی انجام دہی کے دوران اکرام سہگل تاریخ میں پاکستان کے پہلے PW تھے جو بھارتی PWکیمپ سے نکلنے میں کامیاب رہے۔ کمرشل پائلٹ لائسنس کے حامل اکرام سہگل نے 1977میں اپنے کاروبارکی بھی بنیاد رکھی۔وہ کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں جن میں Escape from Oblivion نامی کتاب کو 2012میں اوکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے شائع کیا۔ کئی اداروں کے بورڈز کے ساتھ منسلک رہنے والے اکرام سہگل بینک الفلاح میں بھی16سال تک خدمات انجام دے چکے ہیں۔وہ ورلڈ اکنامک فورم(ڈبلیوای ایف) کے بانی رکن ہونے کے علاوہ امریکی فرم ایسٹ ویسٹ انسٹیٹیوٹ(ای ڈبلیو آئی) کے پچھلے9 سال سے ڈائریکٹر ہیں۔ اکرام سہگل کراچی کونسل آن فارن ریلیشز (کے سی ایف آر) کے چیئرمین اور کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے نائب صدر بھی ہیں۔وہ پچھلے 18سال سے ڈیوس(Davos) میں ہونے والے ڈبلیو ای ایف کے سالانہ اجلاس میں مشہور پاکستان بریک فاسٹ کا انعقاد کرتے ہیں۔

moonis alvi

سیّد مونس علوی
چیف ایگزیکٹو آفیسر

ون 2018میں مونس علوی صاحب کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسراور بورڈ رکن مقرر کئے گئے ۔آپ مالیاتی صنعت میں بہتر کار گزاری، مالی منصوبہ بندی اور مالیاتی ترتیبِ نوکا 28سال سے زائدکا تجربہ رکھتے ہیں۔
مونس علوی صاحب نے 2008میں کے -الیکٹرک میں شمولیت اختیار کی اور اس کے چیف فنانشل آفیسر کے عہدے پر فائز ہوئے ۔انہوں نے کے-الیکٹرک میں بطور کمپنی سیکریٹریاور سربراہِ خزانہ مثبت تبدیلی لانے میں اہم کر دار ادا کیا۔ آپ انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس آف پاکستان کے شریک رکن بھی ہیں۔

Khalid Rafi
خالد رفیع
خود مختار ڈائریکٹر

جناب خالد رفیع کمپنی کے بورڈ میں ایکخود مختار ڈائریکٹر کی حیثیت سے فائز ہیں۔ ان کا انتخاب 8اکتوبر 2012کو منعقدہ کمپنی کے سالانہ اجلاس عام کے دوران کیا گیا ۔جناب خالد رفیع کمپنی کی بورڈ آڈٹ کمیٹی (بے اے سی ) کے چیئر مین بھی ہیں ۔کے -الیکٹرک میں خود مختار ڈائریکٹر کے طور پر منتخب ہونے سے قبل جناب خالد رفیع پر ائس واٹر ہاؤس کوپرز ایل ایل پی کی رکن کمپنی اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی ، چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس کے رکن اعلیٰ کے طور پر 20سال تک فرائض انجام دیتے رہے ہیں ۔ وہ انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈاکاؤنٹینٹس آف پاکستان اور مینجمینٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ جناب رفیع پیشے کے اعتبار سے ایک چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ ہیں اور اس وقت بھی انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس، انگلینڈ اینڈ ویلز کے رکن ہیں۔

Dr. Ahmed Mujtaba Memon
ڈاکٹر احمد مجتبیٰ میمن
غیر انتظامی ڈائریکٹر( حکومت پاکستان کے نامزد کر دہ نمائندے)

ڈاکٹر احمد مجتبیٰ میمن حکومت پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں اور آپ جون2018میں کے -الیکٹرک کے بورڈ میں بطور غیر انتظامی ڈائریکٹر مقرر کئے گئے ۔ آپ ابھی فنانس ڈویژن میں بطور ایڈیشنل فنانس سیکریٹری فائزہیں او ر اس سے پہلے آپ فیڈرل بیوروآ ف ریوینیو (FBR)میں بطور ڈائریکٹر جنرل (IOCO)فرائض انجام دینے کے علاوہ پاکستان کسٹمز سروس میں کئی عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔ آپ ایشیئن ڈیولپمنٹ بینک کے ایک پروجیکٹمیں بطورسیکریٹری ،فروغ تجارت و برآمدات اور صنعتکاری، ایف بی آر میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ڈاکٹر احمد صاحب نے ایم بی بی ایس ، ایم اے (معاشیات) اورایم بی اے (فنانس)کی تعلیم حاصل کی ہے۔
دیگر وابستگی ۔ رکن۔ بورڈ آف ڈائریکٹر ،نیسپاک۔

Muhammad Zubair Motiwala

محمد زبیر موتی والا
غیر انتظامی ڈائریکٹر( حکومت پاکستان کے نامزد کر دہ نمائندے)

جناب موتی والا صاحب کمپنی کیغیر انتظامی ڈائر یکٹر ہیں اور حکومت پاکستا ن کی نمائندگی کر تے ہیں۔ پیشے کے اعتبار سے صنعت کار جناب موتی والا 2001-2000کے دوران کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ آپ صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے چین، متحدہ عرب امارات، روس، ترکی، ملائیشیا، سنگاپور ، کوریا سمیت کئی ممالک کا دوہ
کرنے والے متعدد وفود کی سربراہی کر چکے ہیں۔ وہ ری پبلک آف برونڈی کے اعزازی قونصل جنرل بھی ہیں۔
دیگر وابستگیاں۔
ڈائریکٹر :
پورٹ قاسم اتھارٹی
انٹر اسٹیٹ گیس سسٹمز لمیٹڈ
پاک عمّان انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ
ایجو کیشن سٹی
داؤد یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی

Shan A. Ashary
شان اے ۔ عشری
غیر انتظامی ڈائریکٹر
جناب شان اے۔ عشری نومبر 2005میں نجکاری کے وقت سے کمپنی کے غیر انتظامی ڈائریکٹر ہیں۔
جناب عشری صاحب ایک اعلیٰ انتظامی افسر ہیں اور بین الاقوامی سرمایہ کاری ، کثیر الجہت ادارے کے انتظام ، مالیات، حسابات عامہ اور ترکیبی اور ادارہ جاتی منصوبہ بندی میں کامیابی کا30سال سے بھی زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں ۔جناب عشری اس وقت امریکہ اور مشرق وسطیٰ میں متعدد کمپنیوں کے بورڈز کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ جناب عشری انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس انگلینڈ اینڈ ویلز کے رکن ہیں۔
دیگر وابستگیاں۔
سرمایہ کاری مشیر، الجمعیہ ہولڈنگ کمپنی (سعودی عرب )

Mubasher H. Sheikh
مبشّرحسین شیخ
غیر انتظامی ڈائریکٹر

جناب مبشّر حسین شیخ نومبر 2005میں کمپنی کی نجکاری کے وقت سے اس کے غیر انتظامی ڈائریکٹر ہیں۔
جناب مبشّر نے نیشنل انڈسٹریز گروپ (ہولڈنگ) ، کویت میں 2001ء میں شمولیت اختیار کی اور اب چیف فنانشل آفیسر کے عہدے پر فائز ہیں۔ وہ پروکلیڈ گروپ لمیٹڈ ، یو اے ای کے بورڈ میں بھی ایکغیر انتظامی بورڈ رکن ہیں۔ جناب مبشّر نے ریاضی اور شماریات میں گریجویشن کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کی۔ وہ یو کے (ایف سی سی اے ) سے سند یافتہ چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ بھی ہیں۔
دیگروابستگیاں۔
چیف فنانشل آفیسر ، نیشنل انڈسٹریز گروپ ، کویت ۔
بورڈرکن، پروکلیڈ گروپ لمیٹڈ ، یو اے ای۔

Nayyer Hussain

نیئر حسین
غیر انتظامی ڈائریکٹر

جناب نیئرصاحب 2014ء سے کے -الیکٹرک کے غیر انتظامی ڈائریکٹر اور پاکستان انویسٹمنٹ فنڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرہیں۔ اس سے قبل فروری 2013سے نومبر 2014تک وہ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بھی رہ چکے ہیں۔ جب کہ اس سے پہلے آپ نومبر2009سے فروری 2013کے درمیان کمپنی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور چیف ڈسٹریبیوشن آفیسر بھی رہے ہیں ۔ ابراج گروپ میں شمولیت سے قبل جناب نیر حسین مشرق بینک میں تھے جہاں ان کے پاس ریٹیل رسک مینجمینٹ کی ذمہ داریاں تھیں۔1991سے 2005کے دوران جب وہ سٹی گروپ میں تھے ، انہوں نے گروپ کی پاکستان ، سعودی عرب اور روس میں فرنچائز ز کے ساتھ بطورسربراہ، ریٹیل رسک مینجمینٹ کام کیا۔

عزیز مولجی

عزیز مولجی
غیر انتظامی ڈائریکٹر

جناب عزیز مولجی ستمبر2014سے کمپنی بورڈ کیغیر انتظامی ڈائریکٹر ہیں ۔جناب مولجی سرمایہ کارانہ بینک کاری کا 15سال سے بھی زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں ۔ ابراج میں وہ معاہدے کے آغاز، ترتیب اور انجام دہی اور متعلقہ سرمایہ کاریوں کی انتظام کاری کے ذمہ دار ہیں۔ اس سے قبل وہ نیویارک میں میرل لنچ اینڈ کمپنی کے نائب صدر اور گولڈ مین ساکس اینڈ کمپنی ، نیو یارک کے رکن اعلیٰ تھے۔ جناب مولجی نے دی وہارٹن اسکول سے بزنس ایڈ منسٹریشن میں ماسٹرزکی ڈگری حاصل کر نے کے ساتھ میساچوسیٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے الیکٹریکل انجیئنرنگ اینڈ مینجمینٹ سائنس میں بیچلر آف سائنس کی دوہری ڈگریاں حاصل کررکھی ہیں۔

دیگروابستگیاں۔
بورڈ آبزرور، نیٹ ورک انٹرنیشنل ایل ایل سی
بورڈرکن، میرین ہاسپیٹلیٹی ہولڈنگز لمیٹڈ

Ch. Khaqan Saadullah Khan

چوہدری خاقان سعد اللہ خان
غیر انتظامی ڈائریکٹر

خاقان سعد اللہ خان اکتوبر2015ء سے کمپنی کے غیر انتظامی ڈائریکٹر ہیں ۔ انہوں نے 2015ء میں ابراج گروپ میں بطور ڈائریکٹر شمولیت اختیار کی۔ ابراج گروپ میں شمولیت سے قبل وہ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن میں بطور انویسٹمنٹ آفیسرخدمات انجام دے رہے تھے ۔خاقان صاحب بورڈ آف انویسٹمنٹ ، حکومت پاکستان کے لئے بطور سرمایہ کاری مشیر اور ارنسٹ اینڈ ینگ ٹرانزیکشن ایڈوائزری سروسز گروپ ، شکاگو کے لئے بطور منیجر کام کر چکے ہیں ۔ جناب خاقان اس سے قبل ایگری ٹیک لمیٹڈ اور شکر گنج فوڈ پروڈکٹس لمیٹڈ کے بورڈز میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ جناب خاقان نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی ،امریکا سے اکنامکس میں بی اے کی ڈگری حاصل کر چکے ہیں اور سی ایف اے چارٹر ہولڈر بھی ہیں۔
دیگر وابستگیاں
ڈائریکٹر:
دی ابراج گروپ۔

Hasan Nasir Jamy

حسن ناصر جامی
غیر انتظامی ڈائریکٹر( حکومت پاکستان کے نامزد کر دہ نمائندے)

جناب حسن ناصر نے 1989میں سول سروسز میں شمولیت اختیار کی۔ پبلک سیکٹر میں نظم و نسق کا 28سال سے زائد کا تجربہ رکھنے والے حسن ناصر صاحب مختلف شعبوں میں پراجیکٹ مینجمنٹ کی ذمہ داریاں بھی انجام دے چکے ہیں۔ جناب حسن ناصر ،یونیورسٹی آف سسیکس ، انگلینڈ سے دیہی ترقی میں ماسٹرز ڈگری رکھنے کے علاوہ یونیورسٹی آف نارتھ کیرولینا، امریکہ سے پبلک پالیسی میں ہیو برٹ ایچ ہمفرے رکن بھی ہیں۔ آپ ابھی وزارت توانائی کے پاور ڈویژن میں بطور خصوصی معتمد فائز ہیں وزارت توانائی میں شمولیت سے قبل جناب حسن ناصر ، پیٹرولیئم ڈویژن اور وزارت پانی و توانائی میں بطور اضافی معتمد فرائض انجام دے چکے ہیں۔

مالیاتی سال 2017کے لئے کمپنی کے قانونی مشترکہ آڈیٹرز کے نام درج ذیل ہیں:

  • میسرز اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی ، چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس
  • میسرز بی ڈی او ابراہیم اینڈ کمپنی، چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس

انویسٹر ریلیشنز

انویسٹر سے رابطے کی معلومات
اس سیکشن سے متعلق کسی بھی استفسار کے لیے براہ مہربانی درج ذیل سے رابطہ کیجیے:
نام: سید مونس عبداللہ علوی
ای-میل: moonis.alvi@ke.com.pk

انویسٹر کے بارے میں ایس ای سی پی کا شکایت سیکشن

www.secp.gov.pk/ComplaintForm1.asp

عمومی میٹنگز

جب کبھی بھی اور جیسے ہی واقع ہوں

کمپنی کے منافع منقسمہ/بونس کا اعلان اور رائٹ ایشو

مالی سال
نقد منافع منقسمہ
بونس رائٹ ایشو
2009 31.00%
2010 14.50%
2011 7.80%
2012 7.25%
2012 9.20%
2013
2014
2015
2016

جمع پونجی

jamapunji-logo

ایس ای سی پی انویسٹر ایجوکیشن پورٹل
جمع پونجی تک رسائی http://www.jamapunji.pk کے ذریعہ حا صل کی جا سکتی ہے۔

ڈائریکٹرز کا انتخاب

جب اور جیسے ہی واقع ہوں گےنوٹس جاری کر دیا جائے گا۔

انویسٹر انفارمیشن

سالانہ رپورٹ 2015
سالانہ رپورٹ 2014
سالانہ رپورٹ 2013

اہم مالی نکات

گزشتہ پانچ سالوں کے اہم مالی نکات

عبوری مدت کے حسابات

نو ماہی رپورٹ (جولائی2015- مارچ 2016)
ششماہی رپورٹ (جولائی 2015 – دسمبر 2015)
سہ ماہی رپورٹ (جولائی2015- ستمبر 2015)
نو ماہی رپورٹ (جولائی2014- مارچ 2015)
سہ ماہی رپورٹ (جولائی 2014-ستمبر 2014)
ششماہی رپورٹ (جولائی2014- دسمبر 2014)

شیئر رجسٹرار

سینٹرل ڈپازیٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (سی ڈی سی پی ایل)
سی ڈی سی ہاؤس، 99-B، بلاک بی، ایس ایم سی ایچ ایس، مین شارع فیصل،کراچی۔
ٹیلیفون: (92 – 21) 111-111-500

WordPress Lightbox